Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020 09:08am

بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق،6زخمی

خیرپورٹامیوالی:بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتارگاڑی سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی ،جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق اور6زخمی ہوگئے۔

بہاولپورکے علاقےخیرپورٹامیوالی کے قریب تیزرفتارکیری ڈبہ سڑک پر کھڑی ٹریکٹرٹرالی سے جاٹکرایا ،اس خوفناک حادثے کے نتیجےمیں 5افرادموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6افرادشدید زخمی ہوئے،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق،حادثےمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،حادثےکا شکارافرادرحیم یار خان سے حاصل پورجارہےتھے جوخیرپورٹامیوالی کے قریب حادثےکا شکارہوگئے۔

دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Read Comments