Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سانحہ بلدیہ، لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ اورنثار مورائی کی جے آئی ٹی پبلک نہ کرنے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے چیف سیکریٹری سندھ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے جنوری میں تینوں اہم جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود چیف سیکریٹری سندھ نے تینوں اہم جے آئی ٹیز پبلک نہیں کیں۔
درخواست گزار علی زیدی نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر چیف سیکریٹری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سانحہ بلدیہ میں گرفتار ملزمان نے اہم ترین انکشافات کئے تھے، لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے بھی دہشتگردی اور دیگر سنگین وارداتوں میں اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔