Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کوطلب کر لیا گیا ، عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کی جائے ، فیصلے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو طلب کرلیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء،وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین اجلاس کے شرکا کوصورتحال پرتفصیلی بریفنگ دیں گے،لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی سے متعلق فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات پرغورہوگا،ٹرین سروس کومزید فعال کرنے پرمشاورت بھی کی جائے گی،اجلاس میں این سی اوسی کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔