یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 7روپے 6 پیسے کمی کی سفارش

شائع 29 مئ 2020 11:15am

اسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ  کرلیا،یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزرات پٹرولیم کو ارسال کردی ، پٹرول ، مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کی تجویز دی گئی۔

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کر دی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

   وزارت پیٹرولیم کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد  یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

Read Comments