Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب آبادی میں گرنے والے پی آئی اے کے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے آئی فرانسیسی ٹیم نے جائے حادثہ کا تفصیلی جائرہ لیا ،ٹیم نے فرش پر بکھرے طیارے کے آلات کو اکٹھاکیا۔
کراچی ایئرپورٹ کے قریب مسافر ایئربس حادثے کے معاملے پر فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم ایک مرتبہ پھر جائے حادثہ پر پہنچی جبکہ ٹیم نے جہاز کے زمین پر بکھرے کچھ ضروری آلات بھی قبضے میں لئے ۔
پی آئی اے حکام ،پاک فوج اور رینجرز سمیت نیوی کے جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
جائے حادثہ سے فرانسیسی ٹیم کی نگرانی میں 2ٹرک اور ایک سوزوکی کے ذریعے جہاز کا ملبہ اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں فرانسیسی ٹیم مزید تحقیقات میں پیش رفت کرے گی۔