Aaj Logo

شائع 30 مئ 2020 02:30pm

'ینگ ڈاکٹروں کی روزانہ کی دھمکیوں سے تکلیف ہوتی ہے'

ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہناتھا کہ اسپتالوں میں بستروں اور وینٹلیٹرز کی تعداد کے حوالے سے ویب سائٹ بنادی ہے۔ آئندہ پیر سے آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے لیکن لوگوں کو احتیاط کی ضرورت ہے بازار کھل رہے ہیں تو مریضوں کی تعداد بھی بڑھے گی۔

ایم ٹی آئی ایکٹ کے حوالے سے وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ ینگ ڈاکٹروں کی روزانہ کی دھمکیوں سے تکلیف ہوتی ہے۔یہ ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا جس کے بعد ایکٹ پر پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر عملدرآمد کیاجائے گا۔

وزیر صحت نے کہا قرنطینہ سینٹرز میں تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں نجی اسپتالوں میں علاج کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہونے والا ہے مگر کسی ایک ڈاکٹر کی غلطی پر تمام عملے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیئے۔

Read Comments