Aaj Logo

شائع 30 مئ 2020 04:00pm

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اب 31مئی کےبجائےیکم جون کو ہوگا۔

ذرائع کےمطابق قومی رابطہ کمیٹی کےاجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو ہوگا۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی رابطہ کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

Read Comments