لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد69ہزار496ہوگئی جبکہ1483افراد جاں بحق ہوئے۔
احتیاط اور ایس او پیز میں غلفت کے نتائج سامنے آنے لگے، ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید3ہزار 039نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکے مریضوں کی تعداد69ہزار496 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج31مئی بروز اتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1195مریض سامنے آئےجبکہ41ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 952،اسلام آباد میں 226اور آزاد کشمیر میں کورونا کے17کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں35،اسلام آباد 4اور گلگت بلتستان میں 2مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد27ہزار360ہوگئی جبکہ پنجاب میں25ہزار056افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں9ہزار540،بلوچستان میں4ہزار193،اسلام آباد میں2ہزار418، گلگت بلتستان میں678اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے251کیسز سامنے آچکے ہیں۔