شریف برادران نے ستاستدانوں کی بولی لگائی ،عمران خان

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2016 05:54am

ملتان :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے شریف برادران نے چھانگا مانگا میں سیاستدانوں کی بولی لگائی، لاہور کا اورنج ٹرین منصوبہ صرف کمیشن کھانے کیلئے ہے، ضمیر کا سودا کرنے والے کبھی عوام کی خدمت نہیں کرسکتے۔

ملتان کے علاقے جلال پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان شریف برادران پر برس پڑے۔بولے شریف برادران نے چھانگا مانگا میں سیاستدانوں کے ضمیر خریدے۔ضمیر کا سودا کرنے والے کبھی عوام کی خدمت نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے کہا پاکستان کی تاریخ میں آج سب سے زیادہ بے روزگاری ہے لیکن حکومت دو سو ارب روپے کی اورنج ٹرین بنارہی ہے، منصوبہ صرف کمیشن کھانے کیلئے ہے۔عمران خان نے کہا ن لیگ نے کسانوں کا معاشی قتل کیا ہے، آج کسان کا برا حال ہے،ڈیزل پر سو فیصد ٹیکس ہے، تھانوں میں ظلم ہوتا ہے، کچہریوں میں لوگ رلتے ہیں۔

Read Comments