Aaj Logo

شائع 31 مئ 2020 03:24pm

کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔

ملک میں کورونا کیسز کی  مجموعی تعداد انہتر ہزار چارسوچھیانوے ہے صرف کراچی میں کیسز کی تعداد اکیس ہزارتک پہنچ چکی ہے۔

مجموعی کیسز کے اعدادوشمار کے اعتبار سے کراچی میں کیسز کی شرح اکتیس اعشاریہ تین فیصد ہے کراچی میں کورونا سے اموات تین سوپچاس سے بڑھ چکی ہیں اس طرح مجموعی اموات کے اعتبار سے کراچی میں شرح اموات پچیس اعشاریہ تین فیصد ہے۔

کراچی میں  کیسز اورشرح اموات  تشویشناک ہے۔

شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایس اوپیز پرعمل درآمد کریں گھر سے باہرنکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں سماجی دوری کے اصول پرکاربند رہیں، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں ، شہریوں میں آگاہی مہم چلائیں انہیں کورونا کی ہلاکت خیزی اورتباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کریں  تاکہ اپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بناسکیں۔

Read Comments