Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد :احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ۔
پیراں غائب اور ساہیوال ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں درخواست بریت پر فیصلہ آج ہونا تھا تاہم فاضل جج کی جانب سے اسے 25 جون تک مؤخر کر دیا گیا ۔
راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کرپشن کیس کے فیصلے کیلئے بھی25 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر عدالت سے بری کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 25 جون کو فیصلہ سنائیں گے ۔