کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل کرکے فرانسیسی ایئربس کمپنی کی ٹیم خصوصی پرواز سے وطن واپس روانہ ہوگئی۔
کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو حادثے کی وجوہات تلاش کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، ایئربس کمپنی کے ماہرین کی فرانسیسی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد خصوصی پروازسے وطن واپس چلی گئی۔
فرانسیسی ٹیم کے ہمراہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دو ارکان بھی روانہ ہوئے ہیں ۔
ایئربس کمپنی کی ٹیم اپنے ہمراہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر لے کر گئی،جسے ڈی کوڈکرنے کے بعد پی آئی اے طیارہ حادثے کے اصل محرکات کا پتہ لگایا جائے گا ۔
واضح رہے کہ 11رکنی فرانسیسی ٹیم کے ماہرین 26مئی کو کراچی پہنچے تھے ۔