'بڑے شہروں کے بڑے اسپتال کورونا کی وجہ سے دباؤ میں آچکے ہیں'

شائع 01 جون 2020 05:02pm

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں پاکستان کےبڑے شہروں کے بڑے اسپتال کورونا کی وجہ سے دباؤ میں آچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کےلئےمختص 72فیصدوینٹی لیٹرز خالی پڑے ہیں۔ یہ انتظامی اور مینجیریل ناکامی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونانےابھی اور پھیلنا ہے۔ ملک میں ابھی کورونا اپنی پیک پر نہیں پہنچا۔

Read Comments