لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد76ہزار398ہوگئی جبکہ1621افراد جاں بحق ہوئے۔
کورنا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، شہریوں اور تاجروں نے سبق بھلا دیا، احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 3ہزار938نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد76ہزار398 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 2 جون بروز منگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید2051مریض سامنے آئےجبکہ47ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 1610،اسلام آباد میں 304،بلوچستان 121 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے16کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں43،اسلام آباد اور بلوچستان میں 2،2مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد29ہزار647ہوگئی جبکہ پنجاب میں27ہزار850افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں10ہزار485،بلوچستان میں4ہزار514،اسلام آباد میں2ہزار893، گلگت بلتستان میں738اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے271کیسز سامنے آچکے ہیں۔