Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اسکول بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ۔ایکشن کمیٹی کے سربراہان کہتے ہیں حکومت کی ترجیحات میں تعلیم شامل نہیں، اسکول مالکان نے کوویڈ 19کے آرڈینینس کو چیلینج کرتے ہوئے اسکول، ایس او پی پیز تیار کرلی ہے۔اب 15جون سے اسکول کھول دیے جائینگے۔حکومت تعلیمی اداروں کے لئے بھی فوری ریلیف پیکیج جاری کرے۔ لاک ڈاون میں نرمی کے ہوتے ہی پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی بھی متحرک ہوگئی۔کراچی پریس کلب میں پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے سربران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسکول بند رکھنے کے حکومتی تمام فیصلے کو مسترد کردیا۔ پرویز ہارون نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم شامل نہیں۔ہم نے ایس او پی پیز تیار کرلی ہے ، اب 15جون سے اسکول کھول دیے جائینگے۔کمیٹی ممبران نے کہا کہ اسکول کے مسلسل بند رہنے سے ہمارے اساتذاہ کرام و ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آپہنچی ہے۔ہمارے لئے بجلی کےبل اور اسکول کا کرایہ دینا بھی محال ہے۔ہم نے کوویڈ 19کے آرڈینینس کو بھی چیلنج کردیا ہے۔دوران پریس کانفرنس صحافیوں کی جانب سے جب ایڈوانس اسکول فیس و ایس او پیز کے حوالے سے سوالات کی بوچھاڑ ہوئی تو کمیٹی سربراہان کے پاس کسی بھی سوال کا کوئی معقول جواب نہ رہا۔جس پر تمام کمیٹی سربران بات گھماتے دیکھائی دیے۔
پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اسکول بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ۔ایکشن کمیٹی کے سربراہان کہتے ہیں حکومت کی ترجیحات میں تعلیم شامل نہیں، اسکول مالکان نے کوویڈ 19کے آرڈینینس کو چیلینج کرتے ہوئے اسکول، ایس او پی پیز تیار کرلی ہے۔اب 15جون سے اسکول کھول دیے جائینگے۔حکومت تعلیمی اداروں کے لئے بھی فوری ریلیف پیکیج جاری کرے۔
لاک ڈاون میں نرمی کے ہوتے ہی پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی بھی متحرک ہوگئی۔کراچی پریس کلب میں پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے سربران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسکول بند رکھنے کے حکومتی تمام فیصلے کو مسترد کردیا۔
پرویز ہارون نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم شامل نہیں۔ہم نے ایس او پی پیز تیار کرلی ہے ، اب 15جون سے اسکول کھول دیے جائینگے۔
کمیٹی ممبران نے کہا کہ اسکول کے مسلسل بند رہنے سے ہمارے اساتذاہ کرام و ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آپہنچی ہے۔ہمارے لئے بجلی کےبل اور اسکول کا کرایہ دینا بھی محال ہے۔ہم نے کوویڈ 19کے آرڈینینس کو بھی چیلنج کردیا ہے۔
دوران پریس کانفرنس صحافیوں کی جانب سے جب ایڈوانس اسکول فیس و ایس او پیز کے حوالے سے سوالات کی بوچھاڑ ہوئی تو کمیٹی سربراہان کے پاس کسی بھی سوال کا کوئی معقول جواب نہ رہا۔جس پر تمام کمیٹی سربران بات گھماتے دیکھائی دیے۔