Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ زبردست اتار چڑھاو کے بعد 6پوائنٹس کی معمولی کمی پر بند ہوئی۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلارجحان رہا۔ اتارچڑھاو کے بعد مارکیٹ6 پوائنٹس کی معمولی کمی سے 34 ہزار401 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر337 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔183 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 131 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 34,657 جبکہ کم ترین سطح 34,354 رہی۔
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70پیسے سستا ہوگیا۔ڈالر165.20سے 164.50 پر آگیا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں57پیسے کی کمی ہوگئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 164.89 سے کم ہوکر 164.32پر بند ہوا۔