پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 80ہزار 463 ہوگئی

شائع 03 جون 2020 04:48pm

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیاجس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد80ہزار463ہوگئی جبکہ1688افراد جاں بحق ہوئے۔پچھلے 24گھنٹوں میں 4131افراد متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے۔

ملک بھر میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 4131نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد80ہزار463 ہوگئی جبکہ 67ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد31ہزار86ہوگئی جبکہ پنجاب میں29ہزار489افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

خیبرپختونخوامیں10ہزار897،بلوچستان میں4ہزار740،اسلام آباد میں3ہزار188، گلگت بلتستان میں 779 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے284کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Read Comments