پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 85ہزار 264 ہوگئی،1770 افراد جاں بحق
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 85ہزار264ہوگئی جبکہ1770افراد جاں بحق ہوئے۔
کورنا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، شہریوں اور تاجروں نے سبق بھلا دیا، احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 4ہزار688نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد85ہزار264ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 4جون بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1972مریض سامنے آئےجبکہ41ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 1615،اسلام آباد میں 356 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہواجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں37اوراسلام آباد 4مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد32ہزار910ہوگئی جبکہ پنجاب میں31ہزار104افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں11ہزار373،بلوچستان میں5ہزار224،اسلام آباد میں3ہزار544، گلگت بلتستان میں824اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے285کیسز سامنے آچکے ہیں۔
