اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواستوں پرسماعت کی۔
میئراسلام آباد کے وکیل نے دلائل دیئے کہ عدالتی احکامات کے باوجود لوکل گورنمنٹ کمیشن ان کو پھر معطل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری کمیشن بھی توہین عدالت کر رہے ہیں۔
عدالت نے میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کونوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان، سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔