Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:قومی ایئرلائن (پی آئی اے )نے بغداد کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،خصوصی پرواز 9جون کو بغداد کیلئے روانہ ہوگی۔
عراقی سفارت خانے کی درخواست پروزارت خارجہ نے پی آئی اے کو خصوصی پروازآپریٹ کرنے کی ہدایت کردی،پی آئی اے کی خصوصی پرواز 9جون کواسلام آباد سے بغداد کیلئے روانہ ہوگی۔
عراقی سفارت نے پی آئی اے کوسفارتی عملے اور مسافروں کی لسٹ بھی فراہم کردی۔
پی آئی اے کی خصوصی پرواز بغداد میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کولےکر اسلام آباد پہنچے گی۔