Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :سندھ روشن پروگرام کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب کے الزامات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ، مراد علی شاہ نیب کے تحریری سوال نامے کا تحریری جواب دیں گے۔
ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سوالات پوچھے ۔
ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے نیب الزامات سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اس کیس میں کرپشن کے الزامات عائد کرنا درست نہیں ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو تحریری سوالنامہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، مراد علی شاہ سوالنامہ کا تحریری جواب دیں گے۔