حکومت کا کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کا فیصلہ

شائع 04 جون 2020 11:00am

اسلام آباد:حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے بنائی گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے، انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا۔

حکومت پاکستان کے اعلامیے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے تمام صوبوں سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔

اعلامیےکے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

Read Comments