Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:کورونا وائرس کے خطرےکے پیش نظر پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاریخ میں پہلی بار اسمبلی بلڈنگ کی بجائےآج لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔
کورونا وائرس کے ایس او پی کے تحت پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ میں اسمبلی اجلاس بلانا ممکن نا تھا تاہم بجٹ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کو زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے مقامی ہوٹل کے 2ہالز کو اسمبلی چیمبر ڈکلیئر کردیا۔
کوویڈ 19 کے ایس او پی کے مطابق اراکین اسمبلی کا سیٹنگ پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام سیاسی جماعتوں اور اراکین اسمبلی کو کورونا کے ٹیسٹ یقینی بنانے کا کہاہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 3بجے مقامی ہوٹل میں طلب کیا گیا ہے۔