پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی نوکری سے برطرفی کا کیس سماعت کیلئے مقرر

اپ ڈیٹ 05 جون 2020 11:03am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی نوکری سے برطرفی کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ سماعت کرےگا۔

پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی نوکری سے برطری کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،چیف جسٹس گلزار احمد 9جون کو کیس کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نےکیس کی سماعت کیلئے 3رکنی بینچ تشکیل دے دیا،بینچ میں جسٹس اعجازالااحسن اورجسٹس مظاہرعلی نقوی شامل ہیں۔

رجسٹرار آفس نےپاکستان اسٹیل ملزسمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اسٹیل ملزملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کرنوکری سے فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Read Comments