پشاور میں فیس ماسک نہ پہنے پرسینکڑوں شہریوں پر جرمانہ

اپ ڈیٹ 05 جون 2020 10:54am

پشاور میں اب فیس ماسک کے بغیر گھومنا پھرنا مہنگا پڑسکتا ہے،فیس ماسک نہ پہنے پرسینکڑوں شہریوں پر جرمانہ عائدکردیا گیا ۔

حکومت نے کورونا سے بچنے کیلئے فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قراردیا تھا اور اسی سلسلے میں پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 832شہریوں کو فیس ماسک نہ پہنے پر جرمانہ کردیا۔

انتظامیہ کےمطابق فیس ماسک نہ پہنے پر این ڈی ایم اے ایکٹ کے سیکشن33جرمانہ وقید کی سزاہوسکتی ہے اور جرمانے کی مد میں اب تک شہریوں سے 3لاکھ41ہزار روپے وصول کئے جاچکے ہیں جبکہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کاسلسلہ جاری رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چند مقامات پر شہریوں کو جرمانہ کردیا گیا ہے مگر اب بھی پشاور شہر میں اکثر شہری فیس ماسک کا استعمال نہیں کررہے جبکہ انتظامیہ بھی نظر نہیں آرہی ہے۔

Read Comments