Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے کورونا وبا ءکے دوران ماسک کی پابندی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ملازمین اورسائلین کی جانب سے کورونا وبا ءکیخلاف اٹھائے گئے اقدامات کی خلاف ورزی پرسخت نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد اوردیگربرانچ رجسٹریوں میں ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گیا ہےاورتمام رجسٹریوں کے ملازمین اورسائلین کوعدالت میں داخلے سے پہلے جسمانی درجہ حرارت چیک کرانا ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عدالت آنے والے ملازمین،وکلا اور سائلین کا سینٹائزرگیٹ سے گزرنا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماسک اورٹمپریچر چیک کروائے بغیرکسی کوعدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،عدالت کے احاطے میں ماسک اتارنے پر بھی پابندی ہوگی۔