'کورونا بحران میں 30 لاکھ بے روزگارہوسکتے'

شائع 05 جون 2020 01:52pm

وزارتِ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا بحران میں 30 لاکھ بے روزگارہوسکتے ۔غربت کی شرح 9عشاریہ 2 تک جاسکتی۔ بیرون ملک مزدروں کی ترسیلات 2 ارب ڈالرزکی کمی، ٹیکس ریونیو 3905 بلین روپے تک گرسکتا۔

وزارت خزانہ کی جانب سےسینیٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ  کورونا بحران کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگارہوسکتے ہیں جن میں 10 لاکھ صنعتی شعبے اور20 لاکھ افراد ہوسکتے۔ کورونا بحران کے باعث غربت کی شرح 24.3 سے بڑھ کر33.5 فیصد ہوجائے گی۔

جواب میں کہا گیا کہ اپریل سے جون تک ایف بی آرریونیومیں 700سے 900 ارب روپے تک کمی ہوگی۔ایف بی آرکا ٹیکس ریونیو3905 بلین روپے تک گرسکتا ہے۔

جواب میں کہا گیاکہ مالی خسارہ 7.5 فیصد سے بڑھ کر 9.4 فیصد ہو جائے گا ۔برآمدات کم ہوکر21.22 ارب ڈالرز رہیں گی ۔

تحریری جواب میں بتایاکہ بیرون ملک کام کرنے والے مزدروں کی ترسیلات میں 2 ارب ڈالرزکی کمی ہوگی۔

Read Comments