Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سندھ کی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں۔
وزیر پارلیمانی امورمکیش چاؤلہ کےمطابق سندھ کی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو فیملی میں انتقال کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان میں ناصرف کوروناکیسز کی تعداد میں بلکہ اس سےاموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹرکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 896 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 68 مریض انتقال کر گئے۔
پاکستان میں کوروناوائرس کےکیسز کی تعداد 89 ہزار 249 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 838 ہو گئی۔
کوروناوائرس کےملک میں 56 ہزار 213 مریض اب بھی اسپتالوں،قرنطینہ مراکزاورگھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 31 ہزار 198 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔