رحیم یار خان میں موٹروے کے قریب کار میں آتشزدگی،4 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 07 جون 2020 03:56pm

رحیم یار خان میں ایم5موٹر وے کے قریب تیز رفتار کار الٹنے کے بعد اس میں آگ لگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

رحیم یار خان میں ایم 5موٹر وے انٹر چینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کار الٹ گئی،واقعے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 4افراد موقع پر جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق،جاں بحق ہونےوالوں میں 2بچےبھی شامل  ہیں،لاشوں اورزخمیوں کورورل ہیلتھ سینٹرمنتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکارہونے والا  خاندان بہاولپور سے رحیم  یارخان جا رہا تھا۔

Read Comments