امریکامیں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پراحتجاج نہ تھم سکا،درجنوں مظاہرین گرفتار

اپ ڈیٹ 07 جون 2020 05:24pm

واشنگٹن :امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت پر احتجاج نہ تھم سکا، مختلف ریاستوں میں نسل پرستی کیخلاف مظاہرےجاری ہیں  جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت پر احتجاج نہ تھم سکا،واشنگٹن  اورنیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں نسل پرستی کیخلاف بلیک لائیومیٹرزکےتحت مظاہرے12ویں روزبھی جاری ہیں،بروکلین میں احتجاج کے دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتارکرلیاگیا۔

ادھر بفیلو میں پولیس افسران کی ہٹ دھرمی تاحال جاری ہے،مظاہرے کے دوران  شریک بزرگ شہری کو زمین پر گرا کر شدید زخمی کرنے پر 2اہلکاروں کیخلاف کارروائی پربپھر گئے، مظاہرین سےنمٹنے والی ٹیم کے تمام 57اہلکاوروں نے استعفیٰ دے دیا۔

مظاہروں کیخلاف طاقت کے استعمال پرامریکی محکمہ دفاع نےصدرڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور حکم مسترد کردیا ۔

سی این این کےمطابق ٹرمپ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 10ہزارفوجیوں کی تعیناتی چاہتے تھےلیکن  سینئر حکام نے امریکی صدرکی کوشش ناکام بنادی۔

Read Comments