کورونا وباء کے پیش نظر معیشت دباؤ کا شکار ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

اپ ڈیٹ 07 جون 2020 11:00am

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر معیشت دباؤ کا شکار ہے، نئی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔

لاہور میں صوبائی مشیر برائے اقتصادی امور و منصوبہ بندی ڈاکٹر سلمان شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،موجودہ غیر معمولی حالات میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کورونا وباء کے تناظر میں ترقیاتی،بزنس و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،کورونا وباء کے باعث نئی ترجیحات کاتعین کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سماجی تحفظ کیلئے بھی پوری توجہ اور انفرادیت کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا،ترقی کی یکساں پالیسی ان کی ترجیح ہے،آئندہ مالی سال  بھی پنجاب کے ہر شہر کی ترقی کو فوکس کیا جائے گا۔

Read Comments