چینی بحران کے ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا بڑا فیصلہ آج متوقع

اپ ڈیٹ 07 جون 2020 10:22am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں  شوگر انکوائری رپورٹ میں ذمہ دار قرار دیئے گئے افراد کیخلاف ایکشن کا بڑا فیصلہ آج ہوگا۔

چینی بحران میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس آج ہو رہا ہے۔

 معاون خصوصی شہزاد اکبر چینی بحران کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے سفارشات پیش کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق شوگر رپورٹ کی روشنی میں متعین کرداروں بارے فیصلہ کیا جائے گا ، شوگر انکوائری رپورٹ میں ذمہ دار قرار دیئے گئے افراد کیخلاف ایکشن کا فیصلہ ہوگا۔

  چینی بحران میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات دائر کرنے کا بھی فیصلہ ہوگا، اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا اعلان  شہزاد اکبر کریں گے۔

Read Comments