Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے وزارت خارجہ میں ایک ہفتے کے دوران 5کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ اہلکاروں کو قرنطینہ کردیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے وزارت خارجہ کے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام پازیٹو کیسز والے لوگوں کو قرنطینہ کردیا گیا، کیسز آنے کے بعد متعلقہ ایس او پیز کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔
ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ کورونا کیسز سامنے آنے پر وزارت خارجہ کم سے کم افرادی قوت پر کام کرے گا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے 5کیسز سامنے آئے، ان میں 2افسران اور3 اسٹاف کے لوگ تھے۔