وزیراعظم کی شوگر بحران کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن پلان کی منظوری

اپ ڈیٹ 08 جون 2020 04:14am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے شوگر بحران کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن پلان کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ملاقات  اور شوگر بحران میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی سفارشات پیش کیں ،جن میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کے علاوہ چینی کے شعبے کی ریگولیشن اور پیسوں کی ریکوری کا میکنزم بھی شامل ہے۔

جس کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور دیگر اعلیٰ  حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران شوگر انکوائری فرانزک رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کیخلاف کارروائی پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے شوگر بحران کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن پلان کی منظوری دی ،انکوائری کمیشن رپورٹ کی سفارشات پرعمل درآمدکافیصلہ بھی کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سخت کارروائی کی منظوری دی گئی۔

 معاون خصوصی شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر شبلی فراز کچھ دیر بعد اجلاس میں ہونے والے فیصلے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

Read Comments