Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں اسٹیل مل کے معاملے پر وفاقی حکومت نے ملازمین جوجبری برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تو پیپلزپارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی۔اسٹیل مل وفاق سے نہیں چل رہی تو سندھ حکومت کودےدیں کسی مزدور کو بے روزگار نہیں ہونے دینگے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کل تو وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر جو اسٹیل مل کے ملازمین سے یکجہتی کرتے تھے،آج اسٹیل ملسے بڑے پیمانے پر مزدوروں کونکالنے کامنصوبہ بنایا جارہا ہے۔ جے ڈی اے ایم کیوایم اس پر آواز بلند کریں فیصلے کے خلاف پیپلزپارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے، وفاقی حکومت سے اسٹیل مل نہیں چل رہی تو سندھ حکومت کو دےدیں ہم کسی کو بے روزگار کیے بغیر اسٹیل مل چلا کردکھائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سعید غنی کا کہنا تھا کرونا کی وبا بے روزگاری پٹرول کا فقدان چینی کی قیمت میں اضافہ کوبھول کرایک مشکوک خاتون کی سیاسی رہنماؤں کی کردار کشی کو اہمیت دیا جانا ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
سعید غنی نے طیارہ حادثے میں وزیراعظم کو بجائے کراچی آنے کے نتھیا گلی کی سیر پرجانے پرتنقید کانشانہ بنایا۔