Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی میں طیارہ حادثے کی تحقیقات کے حوالے سے اہم شواہد مل گئے۔حادثہ کی اصل وجہ کیا تھی؟بلیک بکس اور کاکپٹ وائس ریکارڈرکاریکارڈ ڈی کوڈ کرلیا گیا۔
ڈی کوڈ کیا گیا ڈیٹا فرانسیسی ماہرین نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اعثمان غنی کے حوالے کردیا۔
عثمان غنی یہ ڈیٹا لیکرفرینکفرٹ سےپروازپی کے8734کےذریعےآج رات11بجےاسلام آبادپہنچیں گےاور چند روز میں اپنی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن میں جمع کرائیں گے۔
ذرائع کےمطابق کاکپٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقات کےدوران اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ان معلومات کی بنیاد پرابتدائی رپورٹ 22 جون کو پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب ایئر بس کمپنی نے طیارے میں کسی قسم نقص کے نہ ہونے کا عندیہ دیا۔
واضح رہے22مئی کو ایئربس 320 کراچی میں گر کر تباہ ہوگئی تھی۔جس میں عملے کے8 ارکان اور 89 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔