ارتغل کے مرکزی کردار بھی 'دل دل پاکستان' گانے لگے

شائع 07 جون 2020 05:08pm

ترک اسٹار انجن الٹان ڈزیاٹان نے دل دل پاکستان گا کر پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ارتغل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے الٹان کو دل دل پاکستان گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکار نے پاکستانی مداحوں کو اردو میں کہا میرا آپ کو سلام پاکستان۔

بعد میں ویڈیو کو پاکستانی موسیقار سلمان احمد نے بھی ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن ارتغل بھی دل دل پاکستان گائے گا۔

Read Comments