پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 08 ہزار317ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد1لاکھ 08ہزار 317ہوگئی جبکہ2172افراد جاں بحق ہوئے۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 4ہزار646نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 8ہزار317ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 9جون بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید472نئے مریض سامنے آئےجبکہ ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔
اسلام آباد میں 456 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 16کیسزرپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے آزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد40ہزار819ہوگئی جبکہ سندھ میں39ہزار555افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں14ہزار006،بلوچستان میں6ہزار788،اسلام آباد میں5ہزار785، گلگت بلتستان میں952اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے412کیسز سامنے آچکے ہیں۔
