شہباز شریف کا آج نیب انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا امکان

اپ ڈیٹ 09 جون 2020 08:25am

راولپنڈی :مبینہ منی لانڈرنگ  اور اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا آج نیب   انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔

مبینہ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی نیب میں طلبی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

نیب آفس میں  شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر تمام احیتاطی اقدامات انتظامات کئے گئے ہیں،کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو سماجی فاصلہ کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم اور شہباز شریف کے درمیان شیشےکی دیوارموجودہوگی۔

کورونا وباء کے پیش نظر تحقیقاتی ٹیم اور شہباز شریف کے درمیان ٹیبل پر گلاس وال نصب کی گئی ہےجبکہ انٹرویو رومز کو باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے سے صاف کردیا گیا۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالےسےلاہور ہائیکورٹ نیب کو 17 جون تک گرفتاری روکنے کے احکامات جاری کر چکا ہے ۔

نیب کوایس او پیز کے تحت شہباز شریف نے گزشتہ پیشی پر حاضری سے مستثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے  اسکائپ پر انٹرویو کی درخواست کی تھیں جسے نیب کی جانب سے  رد کردیا گیا تھا ۔

Read Comments