پشاور کی نانبائی ایسوسی ایشن کی ایک بار پھر روٹی مہنگی کرنے کی دھمکی

اپ ڈیٹ 09 جون 2020 10:13am

پشاور کی نانبائی ایسوسی ایشن  نےایک بار پھر آٹا بحران کے آتے ہی روٹی مہنگی کرنے کی دھمکی دے دی۔

خیبرپختونخوا میں آٹا بحران شدت اختیار کرنے لگا،نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفزئی کے مطابق اگر 10 جون تک آٹے کی قیمتوں میں کمی نا کی گئی تو وہ روٹی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر15 روپے کردیں گے ۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے خیبرپختونخوا آٹا لانے میں سب سے بڑی دقت غیرقانونی چیک پوسٹیں ہیں جہاں بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔

دکانداروں کے مطابق حکومت کی نااہلی کے باعث ہر طرف مہنگائی کا جن بےقابو ہو گیا ہے۔

Read Comments