وفاقی وزراء سمیت 13اراکین قومی اسمبلی اور 4 سینیٹرز بھی کورونا کا شکار

اپ ڈیٹ 09 جون 2020 01:42pm

اسلام آباد:کورونا وائرس کے پارلیمنٹ کی راہداریوں پروار جاری ہیں،وزیرریلوے  شیخ رشید ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب سمیت 13 اراکین قومی اسمبلی کورونا وائرس کا شکارہوگئےجبکہ 4 سینیٹرز بھی متاثرین میں شامل  ہیں۔

اراکین پارلیمنٹ بھی کورونا وائرس سے نہ بچ سکے، وفاقی وزیرء سمیت اراکین قومی اسمبلی وسینیٹربھی کورونا کا شکارہوگئے۔

گزشتہ روزوزیرریلوے شیخ رشید احمد ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، مریم اورنگزیب اورطاہرہ اورنگزیب کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد تمام رہنماؤں نے خود کو اپنے گھروں میں قرطینہ کرلیا ۔

 اسپیکر اسد قیصر، جے پرکاش اورجاوید حسنین متاثر ہوچکے ہیں ، سینیٹرمولابخش چانڈیو، سینیٹرعطاء الرحمان ، سینیٹر مرزا آفریدی سمیت 4سینیٹرکا ٹیسٹ بھی پازیٹوآیا ۔

 اراکین ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ملازمین میں بھی کوروناوائرس کا شکارہورہے ہیں اب تک40سے زائد ملازمیں متاثر ہوچکے ہیں ۔

Read Comments