Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں منہدم عمارت کے ملبے سے مزید 11افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، جاں بحق افراد کی تعداد 19ہو گئی۔
کراچی کے علاقے لیاری کھڈامارکیٹ میں گزشتہ روزگرنے والی 5منزلہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
آج ریسکیواداروں نے ملبے سے آج صبح سے اب تکمزید 5افراد کی لاشیں نکال لی ہیں ،جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی،آج نکالی جانے والی لاشوں کی شناخت 30سالہ شناخت شہناز زوجہ شفیق ،20 سالہ شہزاد، 23 سالہ میمونہ ،52 سال توفیق اور23لہ سعید کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقے میں اب بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے مزید لاشوں کے ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
دوسری جانب ڈی جی رینجرزسندھ ڈی نے گرنے والی عمارت کی جگہ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
ترجمان رینجرز کےمطابق ڈی جی رینجرز (سندھ)کی ہدایات پررینجرز کے جوانوں پر مشتمل امدادی ٹیمیں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں ۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے ریسکیو آپریشن میں شامل اداروں اور فلاحی تنظیموں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی اورغم میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں ۔