Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں کام کیلئے آنے والے شہریوں کو بھی ماسک لازمی پہننا ہوگا،خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں،کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے احتیاط بے حد ضروری ہے،ماسک پہننے اور بار بار ہاتھ دھونے کی عادت کورونا سے محفوظ رکھے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو معیاری دودھ کی فراہمی اور کوالٹی چیک کرنے کیلئے موبائل ملک ٹیسٹنگ لیباٹریز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ سہولت لاہور میں فراہم کی جارہی ہے بعد میں پنجاب بھر کی عوام کو یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ یہ ٹیمیں صبح اور شام مختلف اوقات میں دودھ لے کر آنے والی گاڑیوں کو چیک کریں گی اور لاہور میں بغیر چیکنگ اور ٹیسٹنگ کے دودھ کی کوئی گاڑی داخل نہیں ہوسکے گی،موبائل دو منٹ میں دودھ کی کوالٹی کی رپورٹ دے سکے گی۔