Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نیب میں پیش ہوگئےجہاں ان سے 1 گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی گئیں۔
مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف آج آمدن سے زائد اثاثہ جات اور من لانڈرنگ کیس میں نیب میں پیش ہوئے۔
نیب لاہور کی کمبائینڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ایک گھنٹہ 15 منٹ تک سوالات کئے۔
نیب ٹیم نے شہبا زشریف سے سماجی دوری اور حکومتی ایس او پیز کے ہدایت نامے کو سامنے رکھتے ہوئے سوالات کئے۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے شہباز شریف سے ان کے داماد ہارون یوسف اور بھتیجی عاصمہ ڈار سے لئےگئے مبینہ قرض کے بارے میں پوچھ گچھ کی، اس کے علاوہ وزیر اعظم کے خاص دوست انیل مسرت سے لئے گئے مبینہ قرض بارے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
حکومتی ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے شہباز شریف کی آمد سے قبل ہی نون لیگ کے کارکن نیب آفس کے سامنے جمع ہو گئے، نون لیگی کارکنوں نے خوب نعرے بازی اور ہلڑ بازی کی،جس کی وجہ سے ملتان روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔
بعض لیگی کارکن ایس او پیز کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شہباز شریف کی گاڑی کے ساتھ لٹک گئے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر کی نیب میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئےتھے ،پولیس سمیت اینٹی رائٹ فورس کے 500 جوان تعینات کیے گئے جبکہ نیب آفس کے اطراف مین روڈ کو بیرئیر لگا کر سیل کیا گیا تھا۔
نیب آفس کے سامنے بینرز اور خار دار تاروں کے باوجود لیگی کارکن شہباز شریف کی گاڑی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے،اس سارے منظر نامے میں پولیس کا کردار خاموش تماشائی سے زیادہ نہیں تھا۔