پی ٹی آئی کے سابق وزیر عامر کیانی کیخلاف کرپشن انکوائری کھل گئی

اپ ڈیٹ 09 جون 2020 04:52pm

وزارت صحت میں کرپشن پرمشیر صحت ظفرمرزا کےخلاف چھان بین شروع  کردی گئی۔تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیرصحت عامر محمود کیانی کےخلاف بھی کرپشن کی انکوائری کھل گئی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ نے تین کرپشن کے حوالے سے تین انکوائریوں کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہواجس میں ڈیپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹرجنرل نیب سمیت دیگرافسران نےشرکت کی۔نیب ایگزیکٹوبورڈ نے تین انکوائریوں کی منظوری دی جس میں سابق وفاقی وزیرصحت عامرسمیت دیگرکے خلاف وزارت میں کرپشن کے الزامات پرانکواری شامل ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیرصحت ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی بھی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور سی ڈی اے افسران ، اہلکاروں اور دیگرکے کےخلاف بھی کرپشن انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت پٹرولیم کے افسران اوراہلکاروں کے خلاف انکوائری آڈٹ پیراز کا جائزہ لینے کے بعد وزارت کوواپس بھیجنے کی منظوری دی ۔

اعلامیہ کے مطابق احتساب عدالتوں میں 1229 بدعونانی کے ریفرنس زیرسماعت ہیں جن کی ملایت تقریبا 900 ارب سے زائد ہے۔

Read Comments