وفاقی کابینہ کا اجلاس: اسٹیل مل کی نجکاری سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق

شائع 09 جون 2020 05:13pm

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں مجھے پاکستان اور پاکستانی عوام کا مفاد مقدم ہے۔ شوگر انکوائری کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

کابینہ نے اسٹیل ملز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے اور اسٹیل ملز کی نجکاری سے متعلق  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا طویل اجلاس ہوا۔

وفاقی کابینہ کو چینی انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں مجوزہ کارروائیوں پر اعتماد میں لیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر انکوائری کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ چینی کی قیمت میں ہر صورت کمی لائیں گے اور عوام دیکھے گی کہ حکومت کے سامنے صرف عوام کا مفاد مقدم ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ پاکستان  اور پاکستانی عوام کی جنگ ہے۔

کابینہ نے تین جون کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سالہا سال سے غیر فعال اسٹیل ملز کا سارا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی مفاد میں اصلاحاتی ایجنڈے کو  مزیدآگے بڑھا یا جائے۔

Read Comments