پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 113702ہوگئی،2255 افراد جاں بحق
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد113702ہوگئی جبکہ2255افراد جاں بحق ہوئے۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 5ہزار385نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 13ہزار702ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 10جون بروزبدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید2851نئے مریض سامنے آئےجبکہ39ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 2641،اسلام آباد میں 178اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 32کیسزرپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 34 اور اسلام آباد میں 5مریضوں مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد43ہزار460ہوگئی جبکہ سندھ میں41ہزار303افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں14ہزار527،بلوچستان میں7ہزار031،اسلام آباد میں5ہزار963، گلگت بلتستان میں974اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے444کیسز سامنے آچکے ہیں۔
