Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا،باران رحمت پر عوام کے چہرے کھل اٹھے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح ہوتے ہی گہرے بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں،شہر کے کئی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ مختلف مقامات پر بادل کھل کر برسے، باران رحمت پر شہری خوش ہوگئے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس نے موسم خوشگوار بنا دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف مقامات پر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔