پارک لین ریفرنسز:آصف زرداری پر فرد جرم کی کارروائی7 جولائی تک مؤخر

اپ ڈیٹ 10 جون 2020 08:41am

اسلام آباد:احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنسز میں سابق صدرآصف علی زرداری پرفرد جرم کی کارروائی7 جولائی تک مؤخر کردی جبکہ عدالت نے سابق صدراوران کی ہمشیرہ فریال تالپورکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے پارک لین اورمنی لانڈنگ ریفرنسزکی سماعت کی۔

دوران سماعت سابق صدر آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے کہ عمررسیدہ لوگ کورونا کا زیادہ شکارہوسکتے ہیں ، آصف زرداری اور فریال تالپور کی عمریں بھی 60 سال سے زائد ہیں۔

جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جوملزمان نہیں آسکتے ان کا ویڈیو بیان ریکارڈ کر لیں گے ۔

بعدازاں احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنسز میں آصف علی زرداری پرفرد جرم کی کارروائی 7 جولائی تک مؤخر کردی۔

 عدالت نے سابق صدرآصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتےہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

Read Comments