Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2لاشیں نکال لی گئیں ،جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 تک پہنچ گئی۔
کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوان، رینجرز اور پولیس سمیت ریسکیو کا دیگر عملہ شریک ہے آج بھی ملبے تلے دبے 2افراد کی لاشیں سے نکالی گئیں، ایک لاش کی شناخت 22 سالہ محمد عظیم کے نام سے ہوئی جبکہ دوسری لاش خاتون کی ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
افسوسناک واقعے میں چار روز کے دوران 25 سالہ مہک، 16 سالہ کلیم احمد،30 سالہ سلیم عرف شانی، 30 سالہ شوکت اسحاق جمیلہ بانو، سلمہ، انور، فہیم، شیراز اور 50سالہ نامعلوم مرد کی لاش سمیت مجموعی طورپر اب تک 22 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ حادثے میں کئی قیمتیں جانیں چلی گئیں ہم حکومت مطالبہ کرتے ہیں وہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے تاکہ یہ سلسلہ مستقل طورپر رک سکے۔
دوسری جانب سندھ سرکار نے کراچی میں غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے کمر کس لی ہے۔
گزشتہ روز وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے اجازت نامے دینے والوں کو نشان عبرت بنایا جائےگا کیا عملی طورپر ایسا ہوگا یا پھر یہ حادثہ بھی گولیمار سانحہ کی طرح وقت گزرنے پر ختم ہوجائے گا۔